105

لاہور میں 3 منزلہ گھر زمین بوس ہونے سے 6 افراد جاں بحق

Spread the love

لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں محلہ اسلم خان میں واقع ایک 3 منزلہ گھر کی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 بچوں سمیت 4 افراد بھی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 5 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں ملبے میں دب جانے والے افراد کی شناخت 3 سالہ حسیب، 5سالہ اریب، 35سالہ خضر حیات، 15سالہ حافظ نواب، 45 سالہ شاہین، 35سالہ فرزانہ اور 40سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی نکالی گئی۔

ضرور پڑھیں   سپریم کورٹ کا نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں