97

معروف اداکارہ کا لڑکیوں کو بھوکا رکھ کر بلیک میل کرنے اور ان سے جسم فروشی کرانے کا اعتراف

Spread the love

نیو یارک : معروف امریکن اداکارہ ایلیسن میک نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ مینٹور شپ پروگرام کی آڑ میں لڑکیوں سے جسم فروشی کراتے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلیسن میک نے بروکلین کی وفاقی عدالت کے روبرو اپنے اعترافی بیان میں خود پر عائد کیے جانے والے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو یہ جھانسہ دے کر پھنساتی تھیں کہ وہ ایک خواتین کو بااختیار بنانے والے ادارے کے ساتھ کام کریں گی ، ’ میں اپنے اعمال کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہوں‘۔

ایلیسن میک نے قبول کیاکہ وہ خواتین کو یرغمال بناکر رکھتی تھیں اور انہیں بھوکا رکھ کر بلیک میل کرتیں اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سسٹم بنایا گیا تھا کہ خواتین کو یہ سوچنے پر مجبور کیاجاتا تھا کہ اگر انہوں نے سروس نہیں دی تو ان کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ ایلیسن نے خود پر لگے وصولی اور جبراً کام کروانے کے الزام کو بھی قبول کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں