94

شوہر سیف علی خان بے خبر لیکن وہ اداکار جسے کرینہ کپور کے موبائل کا پاسورڈ پتا ہے

Spread the love

ممبئی : موبائل فون کا پاسورڈ انتہائی پرائیویٹ ہوتا ہے جو اکثر لوگ کسی کو بھی نہیں بتاتے لیکن کرینہ کپور کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

کرینہ کپور کے موبائل فون کا پاسورڈ ان کے شوہر سیف علی خان کو بھی نہیں پتا لیکن اکشے کمار وہ اداکار ہیں جنہیں بیبو کے موبائل فون کا پاسورڈ پتا ہے۔ کرینہ کپور نے ارباز خان کے پروگرام پنچ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم ’ گڈ نیوز‘ میں کام کر رہی ہیں ۔ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کا موبائل فون اٹھالیا اور اس کا پاسورڈ کھولنے کی کوشش شروع کردی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اکشے کمار نے پہلی بار غلط پاسورڈ لگایا لیکن دوسری بار وہ صحیح پاسورڈ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔

کرینہ کپور نے واضح کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا ٹرولز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو فلمی ستاروں کے جذبات کی قدر کرنی چاہیے اور انہیں سمجھنا چاہیے کہ ہمارے بھی جذبات ہیں اور ہمیں بھی چیزیں محسوس ہوتی ہیں ، ہم ہمیشہ مضبوط نہیں رہ سکتے، کبھی کبھی باتیں توڑ دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں