لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف

لاہور : لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، سفاک مالکان نے ملازمہ کی لاش کوراتوں رات آبائی علاقےپتوکی بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں پیش آیا۔ سفاک مالک نے زیادتی کے بعد لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 15کال پرپولیس نےاین بلاک مرغزارکالونی پہنچ کرکارروائی شروع کردی، لڑکی کی لاش کو قبضےمیں لینےکیلئے پولیس ٹیم پتوکی روانہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور فرانزک کرایا جائے گا ،جرم ثابت ہونےپرملزموں کوقانون کے مطابق سزادی جائےگی۔ دوسری جانب مالکان کا کہنا ہے کہ لڑکی نے پھندالیکرخودکشی کی۔دوسری جانب آج ہی کے روز راجن پور میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار کر دی گئی۔

سفاک ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لڑکی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کیس میں مزید ملزمان کی موجودگی کے شبہے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان میں زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اعدادوشمار کے مطابق صرف سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں