85

بھارتی شہری پر حیوانگی طاری، نومولود کتوں کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتا گرفتار

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان جب حیوان بننے پر اترتا ہے تو اس کی حیوانیت پر جانور بھی شرم سے منہ چھپا لیتے ہیں۔ ایسی ہی حیوانیت کا مظاہرہ بھارت میں گزشتہ دنوں ایک بدطینت شخص نے کر ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی کے علاقے مادھورام کا رہائشی 30سالہ بھاشکرکتیا کے نومولود بچوں کے ساتھ درندگی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بھاشکر اس قبیح حرکت میں مصروف تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی زد میں ہے۔ کیمروں نے اس کی کرتوت ریکارڈ کر لی جس کے ذریعے اسے گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کے خلاف دفعہ 294کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے کارکن سائی ویگنیش کا کہنا تھا کہ ”بھاشکر نے جو کیا وہ قطعاً قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ اس کے متعلق اس سے پہلے بھی جانوروں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکات کرنے کی رپورٹس آ چکی تھیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں