127

ڈنڈی سکاٹ لینڈ مسلم لیگ ن کے رہنماکی کرائیسٹ چرچ واقع پر مزمت

Spread the love

ڈنڈی (قیصر حبیب)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحاجی رشید گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ پر پاکستانیوں سمیت پوری مسلم امہ دکھ کی کیفیت میں ڈوبی ہے دہشت گرد کی مساجد میں گھس کر سفاکانہ قتل و غارت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نیوزی لینڈ کے اس افسوسناک سانحہ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ ملک ان کی جنگ انسانیت کے خلاف ہے اب وقت آگیا ہے کہ نفرت اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئیے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کئیے جائیں دہشتگردانہ سوچ کسی ایک ملک و طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے سانحہ نے ہر آنکھ اشکبار کردی ہے ایک پرامن ملک میں بربریت کا یہ واقعہ انسانیت کے نام پر بدنما دھبہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا مرنے والوں اور زخمیوں میں پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہیں یہ ایک ایسا انسانی سانحہ ہے جسے مدتوں فراموش نہیں کیا جاسکتا تاہم اس سانحہ سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ انتہا پسندی کسی جغرافیائی حدود اور قوم تک محدود نہیں دہشت گردی کی آڑ میں کسی مذہب یا قوم کو مورد الزام ٹھہرانا زیادتی اور ناانصافی کے مترادف ہے دنیا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئیے بین الاقوامی برادری کو مل بیٹھ کر مشاورت سے حل تلاش کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں