247

آدمی کا خون دودھ کی طرح سفید ہوگیا، دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان

Spread the love

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) خون سفید ہونا بطورمحاورہ تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ جرمنی میں ایک شخص کا واقعی خون دودھ کی طرح سفید ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص جرمنی کے شہر کولوجین کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص موٹاپے کا شکار اور دوسری قسم کی بے قابو ذیابیطس کا مریض تھا۔ اس پر وہ کھانے میں مسلسل بے احتیاطی کرتا رہا جس کے باعث اس کے خون چربی کی مقدار کسی نارمل انسان سے 28گنا زیادہ جمع ہو گئی، جس سے اس کے خون کا رنگ سفید ہو گیا۔

ضرور پڑھیں   ہلدی کے جادوئی فوائد نے دنیا بھر کے طبی ماہرین کو حیران کر دیا

مریض کا علاج کرنے والے یونیورسٹی ہاسپٹل آف کولوجین کے ڈاکٹرفلپ کوئیلر کا کہنا تھا کہ ”اس شخص کے خون میں چربی کا تناسب 14ہزار ملی گرام فی ڈیسی لیٹر ہو چکا ہے جوکہ نارمل آدمی میں 500ملی گرام فی ڈیسی لیٹر ہوتا ہے۔ ہم اس شخص کے خون کی یہ حالت دیکھ کر اسے نکال کر نیا خون لگانے پر مجبور ہو گئے۔ اب تک اسے کافی خون لگایا اور اس کا اپنا نکالا جا چکا ہے تاہم اس کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ وہ بے ہوش ہے اور اسے مصنوعی تنفس کے ذریعے زندہ رکھا جا رہا ہے۔“

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں