53

کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا ’محاذ‘ کھول لیا

Spread the love

لاہور: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب کے چینل ٹی سیریز کو ان سبسکرائب کرنے کی مہم چل پڑی ہے اور یہ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹی سیریز وہی یوٹیوب چینل ہے جس نے پلوامہ حملے کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر موجود پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے تمام گانے ہٹادیے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین (#UnsubscribeTSeries) کے ہیش ٹیگ کے تحت پاکستانیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس چینل کو ان سبسکرائب کریں تاکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوب چینل نہ بن سکے۔

خیال رہے کہ ٹی سیریز یوٹیوب کا دوسرا بڑا چینل ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 53 ہزار 445 ہے۔

یوٹیوب کا سب سے بڑا چینل پیوڈی پائی ہے جو گیمنگ سے متعلق ہے اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار 168 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں