346

ڈنڈی کی ہردل عزیزنوجوان شخصیت عمیرشکاری چل بسے

Spread the love

ڈنڈی سنٹرل مسجد سکاٹ لینڈ میں مشہور و معروف کاروباری شخصییت محمد اقبال شکاری کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

ڈنڈی کی مشہور و معروف کاروباری شخصییت محمد اقبال شکاری کے چھوٹے صاحبزادے محمد عمیر شکاری جن کی عمر تقریبا ستائیس سال تھی گزشتہ دنوں پاکستان میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی مغفرت اور فاتحہ کے لئے سنٹرل مسجد ڈنڈی میں بعد نماز عشاء مقامی ہر خاص و عام خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم عمیر شکاری اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ روز قبلُ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان گئےتھے۔ ابھی ان کی سکاٹ لینڈ واپسی کو چند ہی روزباقی تھے کہ ان کی اچانک وفات سے پورے خاندان میں صف ماتم بچھ گیا۔ امام مولانا  عبدلروف نے مرحوم کے اچھے اخلاق اور اقدام کو سراہا اور کہا کہ اللہ کے احکامات اور سنت نبوی پر عمل ہی دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کا ذریہ ہمولانا محمد حمزہ نے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی۔ پسماندگان اور اہل و اعیال کے لئے صبر جمیل کی تلقین فرمائی۔
ڈنڈی میں موجود مرحوم کے بڑے بھائ راحیل شکاری سے لوگوں نے اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم عمیر کے گہرے دوست ناظم ، ان کے ساتھ کام کرنے والے ورکرر کریم نے اپنے ساتھ گزرے لمحات کی عکاسی کرتے ہوے آبدیدہ ہوگئے۔ مرحوم عمیر کاری کی تعزیت میں ہر شخص کو اشکبار دیکھا۔ آخر میں خواتین و حضرات کو کھانا پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں