121

وزیراعظم عمران خان ، ا فواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی خبرنگار طارق جمیل بھٹی نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ

Spread the love

وزیراعظم عمران خان ، ا فواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی
خبرنگار طارق جمیل بھٹی نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ
پاکستان تحریک انصاف کے زیرِاہتمام مسجد شہداء مال روڑ تا اسمبلی ہال تک وزیراعظم عمران خان ، ا فواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، پیر آف سند ر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی ، عمر ڈار اور عرفان حسن ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے قیادت کی جس میں پارٹی کارکنوں اور کشمیری برادرای نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پر چم تھام رکھے تھے ،پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ ، کشمیری بنے کا پاکستان اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔


پاکستان تحریک انصاف کے زیرِاہتمام مسجد شہداء مال روڑ تا اسمبلی ہال تک وزیراعظم عمران خان ، ا فواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، پیر آف سند ر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی ، عمر ڈار اور عرفان حسن ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے قیادت کی جس میں پارٹی کارکنوں اور کشمیری برادرای نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پر چم تھام رکھے تھے ،پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ ، کشمیری بنے کا پاکستان اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، پیر آف سند ر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی اور عمر ڈارنے ریلی اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سلام پیش کرتی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاکستان اپنے دفاع میں بھارت کو بھر پور جواب دے گا ، بھارت اور پاکستا ن جو دونوں ایٹمی ملک ہیں وزیراعظم عمران خان نے دانشمندی سے عوام کو تباہی سے بچا یا ہے اس لیے ان کو نوبل انعام ملنا چاہیے، کشمیر کے معاملے پر پاکستان ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم وجبر جاری ہے ، عالمی برادرای کو بھارت کو لگام ڈالنا ہو گی وگرنہ پاکستان کو بھارت کا علاج کر نا آتاہے ،بھارت کی ممکنہ مہم جوئی کی مزاحمت کے لئے پوری قوم پرعزم اور ہر وقت تیار ہے اور بھرپور جواب دیا جائے گا ، پوری قوم پاکستان کی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے، دفاع وطن کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،بھارت جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا، بھارت جارحیت نے پوری قوم کو متحد کر دیا ۔رہنماؤں نے کہاکہ ہندو ستان جان لے کہ پاکستانی قوم پوری طرح چوکس اور بیدار اور ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں کیا جاتا ہے اور پاکستان کی غیور قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہندوستان کو 65ء کی جنگ میں سکھایا گیا سبق ہرگز نہیں بھولنا چاہئے۔ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور معصوم کشمیری اپنی سرزمین پر ہندو کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی جان، عصمت، مال سب کچھ داؤ پر لگا کر اس ظالمانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جو ایک دن ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔رہنماؤں نے مزید کہاکہ بھارت نے پہلے پلوامہ کا ڈرامہ رچاکر پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی، بھارت اپنے جنگی جنون کے ذریعے بھارتی عوام کو بے وقوف بنا نے کی بجائے اپنے عوام کو اپنے اصل مسائل کے بارے میں بتائے یہ عجیب بات ہے کہ جب بھی بھارت میں الیکشن شروع ہونے والے ہوتے ہیں تو بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر اپنے الیکشن کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت باز رہے اور اس بات کو ذہن میں رکھے کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا دنیا کے نقشے پر نام ونشان نہ رہے گا ۔ اس موقع سینئر مرکزی رہنما شبیر سیال ، احمد علی بٹ ، ملک وقار ، عرفان عباسی ، اشتیاق ملک ، حاجی اعجاز دیوان ، ملک زمان نصیب ، اکرم چوہدری ، ناصر سلمان ، لقمان قاضی ، ذکا دیوان ، عمرڈار ، چوہدری ریاض ، ظہور فوجی ، لکی خان ، شاہ رخ جمال بٹ ، سعدیہ سہیل ایم پی اے ، صائمہ شوکت ، فاطمہ عثمان سمیت کارکنوں کی بڑی تعد اد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں