171

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔کھلی کچہری میں نشاندہی پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔نمائندہ نوائےجنگ ظفروال

Spread the love

ظفروال (نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ )
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔کھلی کچہری میں نشاندہی پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال ۔۔۔. . . . . . . نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلع بھر میں محکمہ ریونیو میں ریڈر اور نائب قاصدوں کے تبادلے کے آرڈر مورخہ ۔۔۔۔۔کو جاری کیے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر میاں نذیر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے متعلقہ ریڈروں اور نائب قاصدوں کو اپنی جگہ پر ہی کام جاری رکھنے کہہ دیا جبکہ تحصیلدار۔نائب تحصیلدار کے دفاتر میں تعینات ریڈر اور نائب قاصد عرصہ دراز سے انہیں سیٹوں پر برا جمان ہیں اور ہر جائز اور ناجائز کام کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور سائلین کے کام میں مختلف حیلوں بہانوں سے رکاوٹ ڈال کر کرپشن جیسے ناسور کو فروغ دے رہے ہیں اور رجسٹریشن برانچ میں ڈیٹا انٹری آپریٹر عرصہ 14/15 سال سے اسی سیٹ پر تعینات ہے جو ہر رجسٹری کا کمپیوٹر کرنے پر 200 روپے نذرانہ وصول کرتا ہے اگر اس کا تبادلہ ہو بھی جائے تو چارج چھوڑنے کا نام نہیں لیتا اور اسی دوران اپنا تبادلہ رکوانے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال کی پچھلی کھلی کچہری میں میڈیا نے سابق ڈپٹی کمشنر نارووال کے تبادلوں کے آرڈر کی کاپی بھی پیش کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو اس کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ابھی تک سابق ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ۔حالانکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی جگہ تین سال سے زیادہ عرصہ تعینات نہیں رہ سکتا شہری اور دیہی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب۔کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
محمد عمران باری نمائندہ نوائے جنگ لندن ظفروال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں