189

نوائے جنگ لندن میں خبر لگنے کا کمال ،سات ایکڑ سرکاری رقبے پر کاشت غیر قانونی گندم تلف کر دی گئی.نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ ظفروال

Spread the love

ظفروال(نمائندہ نوائے جنگ)
نوائے جنگ لندن میں خبر لگنے کا کمال ،سات ایکڑ سرکاری رقبے پر کاشت غیر قانونی گندم تلف کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق ظفروال میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جو ابھی زیر تعمیر ہے مگر ٹھیکیدار صاحب نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری اراضی سات ایکڑ جو کہ ہسپتال کے اندر ہی خالی رقبہ موجود تھا جس پر ہسپتال کے سٹاف کیلئے رہائشیں بننا تھیں مگر ٹھیکیدار صاحب نے اس پر اپنے ذاتی استعمال کیلئے گندم کاشت کر لی اس بات کی خبر جب روزنامہ نوائے جنگ لندن کے رپورٹرز کو ہوئی تو انہوں نے اس کی خبر لگائی جسے اعلیٰ احکام نے پڑھ کر فوری طور پر مقامی ٹھیکیدار کی سرزش کی اور کاشت شدہ گندم پر ٹریکٹر چلا کر اسے تلف کیا اور اسے ہدایت کی کہ اس جگہ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ظفروال میں رہنے والے عملہ کیلئے فوری طور پر رہائشی کالونی بنانے کا کام شروع کرے تا کہ ہسپتال کی تعمیر کے ساتھ ہی عملہ کی رہائشیں بھی جلد تعمیر ہو جائیں یوں روزنامہ نوائے جنگ لندن جو کہ عوام میں مقبول ترین اخبار ہے نے اپنے فرض کو ادا کیا اور چالاک ٹھیکیدار نے سرکاری اراضی پر سے گندم کی فصل ختم کر دی محمد عمران باری روزنامہ نوائے جنگ لندن ظفروال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں