184

سابق گورنر اور عظیم تن ساز رپورٹ نوائےجنگ برطانیہ

Spread the love

سابق گورنر اور عظیم تن ساز
رپورٹ نوائےجنگ برطانیہ
یہ وہ شخص ہے جسے دنیا بھر کے نوجوان جن کو باڈی بلڈنگ کا شوق تھا، یہ ان کا رول ماڈل تھا۔ باڈی بلڈنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ۔
آرنلڈ نے بے پناہ محنت کے بعد دنیا میں اپنی خاص پہچان بنائی۔ پھر قسمت کی مہربانیاں شروع ہوئیں۔ فٹنس سٹار کے بعد فلم سٹار اور اس کے بعد اسے کیلیفورنیا کا گورنر بنا دیا گیا۔
ایک ہوٹل نے اعزازی طور پر آرنلڈ کا مجسمہ بھی ہوٹل کے باہر لگا دیا اور آرنلڈ کا نام خوب کیش کیا۔ اور اعلان کیا کہ آرنلڈ کو اس ہوٹل کی تا حیات ممبر شپ دی جاتی ہے۔ وہ جب چاہے یہاں آ کر کسی بھی کمرے میں فری قیام کر سکتا ہے۔

پھر وقت بدلا۔
2016 میں جب آرنلڈ اس ہوٹل میں گیا تو ہوٹل انتظامیہ نے مفت کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔۔آرنلڈ نے وعدہ یاد کروایا تو انتظامیہ نے کہا کہ
“جناب۔ آپ اس وقت گورنر تھے۔ اب کسٹمر ہیں”

آرنلڈ نے اپنے بیگ سے بستر نکالا اور باہر جا کر اپنے مجسمے کے نیچے لیٹ گیا۔ اور تصویر بنوا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگا دی اور لکھا کہ
“وقت کیسے بدل جاتا ہے۔ کبھی بھی اپنے عہدے، پیسے، ذہانت یا جوانی پر فخر مت کرنا۔ یہ سب چلا جائے گا”
باقی رہے گا تو صرف اچھا کردار, زندہ ضمیر,نیکی اور خوبصورت یادیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں