238

” 2028 میں ا مریکہ، کینیڈا اور میکسیکو آپس میں ضم ہوجائیں گے“ 2030 سے واپس آنے والے نوجوان کا حیران کن دعویٰ

Spread the love

نیو یارک : مستقبل کا سفر کرنے والے ایک نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا ، امریکہ اور میکسیکو 2028 میں آپس میں ضم ہو کر ایک سپر ملک بن جائیں گے۔ نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2030 سے واپس آیا ہے اور اپنے ساتھ مستقبل کی ٹائم مشین بھی لے کر آیا ہے۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نوح نامی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2030 تک کینیڈا ایک ضلع بن جائے گا اور اس کے بارڈر کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص باآسانی کینیڈا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ نوح کی اس سے پہلے بھی کئی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔ اس کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے یوٹیوب چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مستقبل سے واپس آنے والے نوجوان کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ بھی کیا ہے اور وہ اپنے دعووں میں سچا ثابت ہوا ہے۔

نوح نے ویڈیو میں امریکہ کا مستقبل کا نقشہ بھی دکھایا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بہت سے سرد علاقے پگھل جائیں گے۔ اس نے 2029 میں امریکہ میں پڑھائے جانے والے نصاب کی کتابوں کے کچھ صفحات بھی دکھائے ہیں۔ نوح نے 2030 میں استعمال ہونے والی ٹائم مشین بھی دکھائی ہے جس کے متعلق اس کا دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی چھوٹی سی ڈبی کی طرح کی ہے جس کے ذریعے لوگ مستقبل کا سفر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں