144

’یہ بتانے کےلئے سب کو جمع کیا ہے کہ میری محبوبہ میرے سے بے وفائی کررہی ہے‘ خاندان والوں کو جمع کرکے آدمی نے ایسا اعلان کردیا کہ سب ہکا بکا رہ گئے

Spread the love

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)محبوب کی بے وفائی پر لوگ اندر ہی اندر جل کڑھ کر خاموش ہو رہتے ہیں لیکن وینزویلا میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی بے وفائی کا کچھ ایسے انداز میں اعلان کیا کہ لوگوں کو ہکا بکا کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کی محبوبہ، جو دو سال سے اس کے ساتھ رہ رہی ہوتی ہے، اسی کے 20سال پرانے بہترین دوست کے ساتھ تعلقات استوار کر لیتی ہے۔ اس پر یہ شخص ایک پارٹی کا اہتمام کرتا ہے جس میں اپنے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کو بلاتا ہے۔

پارٹی میں اس کی محبوبہ ڈیلیانا میلیان اور اس کا آشنا البرٹو سوبلوارو بھی موجود ہوتے ہیں اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ شخص کیا کرنے والا ہے۔ پارٹی کے دوران وہ اچانک مائیک پر آتا ہے اور سب کو اپنی طرف متوجہ کرکے ایک تقریر شروع کر دیتا ہے۔

وہ کہتا ہے کہ ”آج مجھے ایک ایسی بات پتہ چلی ہے جس کا مجھے کافی دنوں سے شبہ تھا۔ میں اپنے بہترین دوست البرٹو کو 20سال سے جانتا ہوں لیکن اس کا میری محبوبہ کو لبھانا ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ “ اس کے بعد وہ شخص ایک فون لہرا کر لوگوں کو دکھاتا اور کہتا ہے کہ ”البرٹو اور ڈیلیانا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو جو پیغامات بھیجے رہے تھے وہ سب اس فون میں موجود ہیں اور مجھے معلوم ہو چکا ہے کہ ان دونوں کا معاشقہ چل رہا ہے۔ دراصل ڈیلیانا کو گھر کی خریداری کے لیے 40ہزار ڈالر کی ضرورت ہے اور مجھے معلوم ہے کہ اس نے اس رقم کے لیے البرٹو سے تعلق استوار کیا تاکہ وہ اسے گھر خرید کر دے سکے۔“

اس تقریر کے دوران ڈیلیانا اور البرٹو اس شخص کے ساتھ ہی کھڑے ہوتے ہیں اور دیگر مہمانوں کی طرح وہ بھی اس شخص کے الفاظ پر سکتے میں آ جاتے ہیں۔ مہمانوں کو خدشہ ہوتا ہے کہ ایسی تقریر پر البرٹو اور اس شخص کی لڑائی ہو جائے گی لیکن یہ شخص انتہائی پرسکون رہتا ہے اور تقریر کے آخر میں البرٹواور ڈیلیانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”البرٹو، آپ کی اور میری20سال دوستی رہی، تم نے بہت اچھا تعلق نبھایا جس پر تمہارا بہت شکریہ، اور ڈیلیانا کا بھی بہت شکریہ جس نے میرے ساتھ منافقت بھرے دو سال گزارے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں