161

پٹ بل نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

Spread the love

پاپ اسٹار پٹ بل نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

آزمائشی پرواز کے دوران پاپ اسٹار کے جہاز کے انجن کا ٹکڑا الگ ہوگیا۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی، بونی ایم، جنون بینڈز، فواد خان، آئمہ بیگ، شجاع حیدر کیساتھ پٹ بل نے بھی سٹیج پر جلوہ گر ہونا تھا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاپ سنگر نے بتایا کہ آزمائشی پرواز میں جہاز کے انجن کا ایک ٹکڑا الگ ہوگیا، طویل سفر کے پیش نظر دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا حصہ نہ بن پانے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایونٹ میں پرفارم کروں گا،امید ہے کہ ‏شائقین ایک شاندار لیگ اور جاندار کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

PSL video

Apologies to Pakistan Super League and Dubai

Gepostet von Pitbull am Mittwoch, 13. Februar 2019

ضرور پڑھیں   اداکار گوندا کے شو کا بائیکاٹ کریں .برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری برادری سے التماس رپورٹ آصف سیلم مٹھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں