128

سیلفی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب 5 بہترین اسمارٹ فونز

Spread the love

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر افراد ایک اسمارٹ فون خریدتے ہوئے کیمرے کے معیار کو بھی مدنظر رکھتے ہیں خصوصاً سیلفی کیمرا توجہ کا زیادہ مرکز ہوتا ہے۔ مگر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب کونسے فونز سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے بہترین ہیں؟ اس حوالے سے ہر ایک کا معیار الگ ہوسکتا ہے مگر ایک کمپنی ڈی ایکس اومارک نے فیصلہ کیا کہ صارفین کی مدد کی جائے۔یہ کمپنی بنیادی طور پر موبائل فوٹوگرافی کے حوالے سے جانی جاتی ہے اور اس نے 2019 کے لیے بہترین سیلفی کیمرا فونز کی فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں مختلف عناصر

کو مدنظر رکھ کر اسمارٹ فونز کو اسکور دیئے گئے اور درج ذیل میں ٹاپ 5 فونز کو دیکھ سکتے ہیں۔ 5۔ گوگل پکسل 2 (80 پوائنٹس) گوگل پکسل 2 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل ریزولوشن والا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 1/3.2 انچ سنسر اور 1.14µm پکسل سائز دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں ان ڈور اور کم روشنی میں وائٹ بیلنس تو کافی بہتر ہے مگر باہر کے ماحول میں اس کی تصاویر میں گلابی جھلک سی نظر آنے لگتی ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ پکسل 2 ان افراد کے لیے زیادہ بہتر آپشن ہے جو اپنے ساتھ سیلفی میں پس منظر کو بھی زیادہ دکھانا پسند کرتے ہوں۔ 4۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس (81 پوائنٹس) سام سنگ کے اس فلیگ شپ فون کے فرنٹ کیمرے پر کافی توجہ دی گئی تھی اور کمپنی کی کوشش تھی کہ کچھ فاصلے سے لی جانے والی سیلفی زیادہ بہتر ہو، اس کے فاسٹ ایف 1.7 آپرچر سے گزر کر آنے والی روشنی اسے گروپ سیلفی کے لیے بہترین بناتی ہے بلکہ سیلفی اسٹک کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ 3۔ آئی فون ایکس ایس میکس (81 پوائنٹس) گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آنے والے اس فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس میں فکسڈ فوکس اور ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے، تاہم اس میں ایپل کا ٹرو ڈیپتھ کیمرا سسٹم بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی منظر کی تفصیلات اور دھندلے پن کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ان چند اولین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جس میں فرنٹ کیمرے میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا فیچر موجود ہے۔ شیاﺅمی کے اس فون میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہاچھی پورٹریٹ فوٹوز لے سکیں جس میں bokeh ایفیکٹ بھی موجود ہے، مگر اس میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا آپشن نہ ہونا اسے نمبرون کی بجائے 2 پر لے گیا، اس کے علاوہ فکسڈ فوکس کی وجہ سے یہ دیگر ڈیوائسز سے زیادہ محدود ہے جس سے گروپ شاٹ متاثر ہوتے ہیں۔ 1۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 (92 پوائنٹس) اس نمبر پر ٹائی ہے سام سنگ کا یہ فلیگ شپ فون 8 میگا پکسل ریزولوشن اور 1.22µm پکسل سے لیس ہے، جبکہ سلوموشنویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ویڈیوز بنانے کا تجربہ کافی زبردست ثابت ہوتا ہے، اس میں آٹو فوکس لینس بھی موجود ہے جو کہ عام طور پر سیلفی کیمروں میں نظر نہیں آتا۔ گوگل نے اس میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا ہے جس کے ساتھ پی ڈی اے ایف سسٹم بھی ہے جو کہ ڈیوائس کو فوکس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ کیمرا سسٹم 30 سے 120 سینٹی میٹر کے درمیان بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں