54

مغرب میں بڑھتی ہوئی ہم جنس پرستی کے باعث کون سی نئی بیماری پیدا ہوگئی؟ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کریں گے

لندن :بے راہ روی اور بڑھتے ہوئے جنسی اختلاط کے باعث ایڈز کا مرض تو مدتوں پہلے ہی پھیل چکا ہے لیکن اب مغرب میں ہم جنس پرستی کے باعث ایک نئی بیماری نے بھی جنم لے لیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ہم جنس پرستی کے باعث لمفونگرانولوما وینیریم (ایل جی وی) نامی خطرناک بیکٹیریا پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بیماری عام طور پر دونوں جنسوں کے ساتھ جنسی فعل کرنے والوں اورہم جنس پرستوں میں عام ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ بیماری یورپ اور شمالی امریکہ میں تیزی سے پھیلی ہے۔

کلیمائڈیا ٹریکومیٹس میں غیر معمولی تناؤ کی وجہ سے جنسی طور پر منتقل ہونے والا یہ ‘خطرناک انفیکشن’ ہوتا ہے۔ایل جی وی کے انفیکشن کے سبب غیر مستقل مہاسے، اندام نہانی میں السر کی پریشانی ہو سکتی ہے اور یہ بیکٹریا جسم کے گلوٹین نظام پر بھی حملہ آور ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے آنت سے جڑی بیماریاں ہو سکتی ہیں اور یہ پاخانے کی سنگین بیماریوں کا سبب بھی بنتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں