180

اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے دل کی صحت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

Spread the love

لاہور: اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں 24 گھنٹے عارضہ قلب سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اسپیشل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ نواز شریف کو ایسے اسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں ان کو دل کے مرض سے متعلقہ تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی عمر 69 سال ہے، تھیلسمیا ٹیسٹ میں نواز شریف کے عارضہ قلب کے بارے میں تشخیص ہوئی اور دل سے متعلق بیماری کے بارے میں نوازشریف کے پہلے معالج سے معلومات لی جاسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں   کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول ہے اور انہیں کم نمک اور پروٹین والی خوراک درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں