36

شیخ رشید بال ٹھاکرے بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید بال ٹھاکرے بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں رہیں گے تو پھر شیخ رشید بھی پارلیمان میں نہیں رہیں گے، انہیں میرا چیلنج ہے کہ اگر دم ہے تو شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کے دکھائیں، شیخ رشید کی ہمیشہ کی طرح موجودہ سسٹم کو لپیٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید بال ٹھاکرے بننے کو ناکام کوشش کر رہے ہیں جب کہ ان کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے، شیخ رشید گزشتہ 10 سال سے بھانڈ کا کردار ادا کررہے ہیں، وہ اپنا طبی معائنہ کروائیں تاکہ عوام کو ان کی اصلیت کا پتہ چل سکے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان کا چپڑاسی آج ایک وفاقی وزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں