155

کرینہ کپور ان، صباقمرآؤٹ

Spread the love

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’ہندی میڈیم2‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی جگہ جلوے دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

2017 کی سپر ہٹ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ اداکارعرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہاگیا تھا۔

فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کااعلان کیاگیاتھا، تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اب فلم میں صبا قمر کی جگہ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے نام پر مرکزی اداکارہ کے لیے غور کیاجارہاہے۔

ضرور پڑھیں   ملالہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، شاہ رخ خان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرکرینہ اس فلم کے لیے مان جاتی ہیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ دوسری جانب شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خبر سن کر ہی پرجوش ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں