735

بولڈ پاکستانی اداکارہ متھیرا نے کنڈوم کے اشتہار میں کام کرنے کی وجہ بتا دی

Spread the love

لاہور:بولڈ پاکستانی اداکارہ متھیرااکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہے اور کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں ماڈلنگ کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جانے لگا لیکن دوسری جانب اداکارہ تمام تر تنقید کو پس پشت ڈال کر اپنے کام پر بھر پور توجہ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔حال ہی میںایک انٹر ویو میں انہوں نے کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کے حوالے سے بھی لب کشائی کی ۔

تفصیل کے مطابق انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کنڈوم کے بارے میں پاکستان میں تو لوگ بات کنے سے کتراتے ہیں اور آپ اس کے اشتہار میں تواتر سے کام کر رہی ہیں اس بارے میں کیا خیال ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ کنڈوم کے بارے میں بات کرنا کیوں معیوب ہے جب کہ یہ اس وقت عورتوں کے لیے یہ ضروری چیز ہے کیوں کہ بچوں کی پیدائش سے سب سے زیادہ متاثر عورتیں ہی ہوتی ہیں اور اب بچوں کی تربیت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ایک ماں کا صحت مند ہونا ہے اس کے لیے وقفہ بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنسی تعلیم اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ہمیں اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں لازمی بتانا چاہیے اور اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شرم نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے خود کو ملنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نظریہ یہی ہے کہ وہ اپنے کام پر دھیان دیتی ہیں اور اس حوالے سے کسی دوسرے کے معاملے میں نہ تو ٹانگ آڑاتی ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کے معاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کا واسطہ رکھتی ہیں۔

ضرور پڑھیں   ’’ مجھے اس قابل اعتراض حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں‘‘ ملائکہ اروڑا کا موقف بھی آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں