256

’ویڈیو دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ مجھے….‘ نوجوان لڑکی کی دل آسوز کہانی

Spread the love

آسٹریلیا میں ایک نوجوان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی محبوبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق 24سالہ لڑکی اپنے ساتھ ہونے والی اس اندوہناک واردات سے قطعی لاعلم تھی کیونکہ اس بدطینت شخص نے اسے نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کر دیا تھا جس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، دونوں ملزمان اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔ لڑکی میلبرن کے مضافاتی علاقے میں اپنے اس آشنا کے ساتھ اس کے گھر میں رہائش پذیر تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے چند ہفتے بعد لڑکی کے ہاتھ لڑکے کا فون لگااور اس نے وہ ویڈیو دیکھ لی جس میں اس کا محبوب اپنے دوست کے ساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنارہا ہوتا ہے۔ لڑکی نے یہ ویڈیو اپنے فون میں ٹرانسفر کی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کئی مواقع پر اپنے اس دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔وہ پہلے اسے نشہ آور دوا دے دیتا تھا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 5سال 9ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد لڑکی کا کہنا تھا کہ ”مجھے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کہلانے سے شدید نفرت تھی لیکن اسی شخص نے میں اس اذیت سے دوچار کر دیا جس پر میں نے سب سے زیادہ اعتبار کیا تھا۔ اب میں لوگوں کی نظروں سے بچنے کی کوشش کرتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہی میری پہچان بن کر رہ گئی ہے کہ میں جنسی زیادتی کی متاثرہ لڑکی ہوں۔ مجھے لگتا ہے جیسے اس واقعے نے مجھ سے میری زندگی ہی چھین لی ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں