136

مفتی عبدالقوی کی خاتون سنگر پر نوٹ پھینکتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر دھوم

Spread the love

ملتان:چند روز قبل مفتی عبد القوی کی ”ٹک ٹاک“پر خواجہ سراءکے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا تھا لیکن اب پھر ان کی ایک متنازعہ ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایک نجی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کررہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی محظوظ ہونے لگے۔

اس موقع پر گلوکارہ کو فن کی داد دینے کے لیے مفتی قوی جھومتے اور نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو دیکھئے

دل کے کمزور مفتی قوی خاتون دیکھ کر پھر کمزور، مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازع ویڈیو منظر عام پر، پہلے قندیل پھر شنایا اور اس بار دل نادیہ پر آیا ۔۔۔۔ ویڈیو دیکھئے

Gepostet von Awaz / News am Donnerstag, 31. Januar 2019

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں