لاہور:رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نےماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

لاہور : لاہور میں دو ملزمان نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ بک کرایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو لے گیا۔

رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی۔رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
دونوں افراد خاتون کا موبائل اور پانچ ہزار روپے بھی لے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماں بیٹی وہاڑی سے بہن کو ملنے کے لیے رات 10 بجے لاہور پہنچیں۔ملزمان نے دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ماں بیٹی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کرکے زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں