اسلام آباد میں 13 سالہ بچے نے 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا

اسلام آباد : زمین پٹھی نہ آسمان گرا، اسلام آباد میں 13 سالہ بچے نے 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون تھری ٹو کے مدرسہ میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بچے کے ساتھ دو دن تک مدرسہ کے اندر بدفعلی ہوتی رہی، مقدمے کا متن آبپارہ پولیس نے بچہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی عمر بھی 13 برس ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 13 سالہ طالب علم نے بچے کے ساتھ دو دن زیادتی کی۔متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق بچے نے واقعے سے متعلق مدرسے میں کسی کو نہ بتایا اور مجھ سے بھی گھبرائی ہوئی باتیں کرتا رہا۔
بعدازاں اس نے تفصیل سے بتایا کہ میرے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔والدہ نے ملزم اور مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی،

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے حکومتی سطح پر بھی آوازیں اٹھنے لگیں ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے کو ناگزیر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں