1,271

ہر جگہ اس شرمناک حرکت کی فرمائش کردی جاتی ہے ،200بار سے زائد مرتبہ یہ کام کرکے اکتا چکی ہوں :اداکارہ پھٹ پڑی

Spread the love

ممبئی : بھارت کی سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کا کہنا ہے کہ میں جس جگہ جاتی ہوں مجھے سے آنکھ مارنے کی فرمائش کی جاتی ہے اور میں یہ کام کرکر کے اکتا گئی ہوں ، اب تک 200مرتبہ زائد بار آنکھ مارچکی ہوں۔

پریاپرکاش کو مخصوص انداز میں ایک سین کے دوران آنکھ مارنے سے شہرت ملی تھی جس سے وہ اب اکتانے لگی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتی ہوں، آنکھ مارنے کی اداکاری کی کی فرمائش کی جاتی ہے، اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں۔ایک انٹرویومیں پریا پرکاش نے بتایا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا صرف ایک آنکھ مارنا مجھے اس مقام تک پہنچا دے گا، مجھے حیرت ہے کہ لوگوں نے اس سین میں کیا دیکھا جو میری اتنی تعریف کی جاتی ہے ۔

پریا کا کہنا تھا کہ میں کہیں بھی جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے بس وہ آنکھ مارنے والا سین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، درحقیقت میں ان کے خواہش پر خفا تو نہیں ہوتی لیکن اکتاہٹ ضرور محسوس کرتی ہوں اور جہاں تک مجھے یاد ہے میں اب تک 200 سے زائد بار یہ کام کرچکی ہوں ۔

واضح رہے کہ پریا پرکاش پرکشش آنکھوں اور دلفریب اداﺅں پر مبنی سوشل میڈیا ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جس میں انھوں نے انگلیوں کی مدد سے خیالی پستول بناتے ہوئے پیار کی گولی داغی جو سیدھا لڑکے کے دل پر جا کر لگی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں