90

وفاق کی سندھ حکومت کو کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کی پیشکش

Spread the love

کراچی: وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو غریب افراد کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کی پیشکش کردی۔

وفاقی حکومت نے سندھ کے غریب افراد کے لیے صوبائی حکومت کو کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔

چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت اس حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے، سندھ حکومت کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم اپنے طریقے سے تعمیر کرے اور گھروں کی تعمیر اسکیم کا جو بھی نام صوبائی حکومت تجویز کرے گی وفاق کو اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور کے لیے رکھے گی، کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی وفاق کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں