118

مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا

Spread the love

اسلام آباد: حکومت اورمسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتواء امورپربات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران حکومت اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، راجا ظفرالحق نے یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ کھوکھرنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو چیئرمینی سینیٹ کوہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں   3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں