واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کئے جانے والے میسجز کو دوبارہ حاصل کرنے کا حیران کن طریقہ

Spread the love

نیویارک: بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ واٹس ایپ پر جو پیغامات ایک بار ڈیلیٹ کر دیئے جائیں وہ دوبارہ بھی آسانی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں اور یہ طریقہ آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز دونوں پر یکساں کارگر ثابت ہوتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے واٹس ایپ سے میسجز ڈیلیٹ کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔

ماہرین نے ان میسجز کو واپس لانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ اپنے واٹس ایپ کے ڈیلیٹ کیے ہوئے پیغامات واپس لانا چاہتے ہیں وہ اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون سے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ یا ’اَن انسٹال‘ کریں اور اسے ایپ سٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔ دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد ’لاگ ان ہوں اور ’بیک اپ‘ سے ’ری سٹور آل چیٹس‘ (Restore all chats)کا آپشن منتخب کریں۔ آپ کے تمام پرانے ڈیلیٹ کیے ہوئے میسجز بھی واپس آ جائیں گے۔“

ضرور پڑھیں   انسانی سوچ سے بھی زیادہ تیز ترین وائی فائی

رپورٹ کے مطابق آپ واٹس ایپ سے جو کچھ بھی بھیجتے یا وصول کرتے ہیں اسے ہر روز رات 2بجے واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن کے بیک اپ میں محفوظ کر لیتا ہے اور آپ کے تمام پیغامات کا لاگ بنتا رہتا ہے، جسے آپ مذکورہ طریقے سے باآسانی دوبارہ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں