کاکروچ کی محبت میں مبتلا ہوکر اس سے تعلق قائم کرنے والا نوجوان

Spread the love

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کاکروچ دیکھ کر ہی آدمی کومتلی ہونے لگتی ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ جاپان میں ایک نوجوان کاکروچوں کی محبت میں مبتلا ہے اور ان سے تعلق بھی قائم کرتا ہے۔ straitstimes.com کے مطابق اس 25سالہ نوجوان کا نام یوتا شینوہارا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کاکروچ سے بہت محبت کرتا ہے۔ وہ کاکروچ سے تعلق قائم کرتا ہے اور جب وہ مر جاتے ہیں تو انہیں پکا کر کھا جاتا ہے۔

شینوہارا کا کہنا ہے کہ”میں ایک کاکروچ کے ساتھ ایک سال تک ڈیٹنگ کرتا رہا۔ میں نے اس کا نام لیزا رکھا ہوا تھا۔ لیزا سے میری محبت پاک محبت تھی، اس سے میں نے جنسی تعلق استوار نہیں کیا تھا۔میں اس کی صحبت میں بہت خوش رہتا تھا اور اس سے باتیں بھی کرتا تھا۔ میں یقین ہوتا تھا کہ وہ میری باتیں سنتی ہے اور مجھے جواب بھی دیتی ہے۔ پھر اس کی صحت خراب ہوئی اور وہ مر گئی۔ اب وہ میرے دل میں اور جسم کے ایک حصے کے طور پر زندہ رہتی ہے کیونکہ مرنے کے بعد میں اسے پکا کر کھا گیا تھا۔ لیزا میری پہلی محبت تھی۔ اس کے بعد اب تک میں کئی کاکروچوں سے محبت کر چکا ہوں۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں