پاکستان کا ایک اور اداکار جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ بھی نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے سنہرے کام والا لباس اور سرخ دُوپٹے کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیں۔ اداکارہ ایمن خان نے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔جب کہ اداکار منیب بٹ بھی سنہرے کام والے پرنس کوٹ میں پُرکشش نظر آئے.ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
نکاح کے موقع پر ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔
دونوں اسٹارز کی ابھی صرف نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہےجبکہ دونوں کی بارات اورولیمے کی تقریب بھی جلد منعقد کی جائےگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایمن خان کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم منیب بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ڈھولکی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں