’عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز

لاہور: ’عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر باکسنگ لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی باکسر عامر خان نے لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ آئندہ برس مارچ میں ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ باکسنگ لیگ اکتوبر نومبر میں ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ عامرخان اس بات کا بھی اظہار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی باکسرز کو اولمپک چیمپئن بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اگر کھلاڑیوں کی مناسب گرومنگ کی جائے تو وہ اپنے کھیل سے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں