کوئٹہ :فوڈ اتھارٹی بلوچستان کی ٹیم کا اچانک شہر گنداواہ بازار کا دورہ

کوئٹہ (نمائندہ نوائے جنگ )فوڈ اتھارٹی بلوچستان کی ٹیم کا اچانک ضلعی صدر مقام شہر گنداواہ بازار کا دورہ، دوران چیکنگ میٹھے چاول اور بریانی میں استعمال ہونے والے رنگ میں زہر کا انکشاف، زہر کے ڈبے متعدد دکانوں سے مختلف کمپنیوں کے زائد المیعاد مشروبات اور مصالحہ جات ضبط کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی بلوچستان سجاد علی بلوچ فوڈ سیفٹی آفیسر ماجد علی چھلگری ڈاکٹر غلام مصطفی ابڑو نے پولیس افسر علی نواز مگسی جبل خان لاشاری کے ہمراہ آج گنداواہ میں اشیا خوردونوش کی اشیا کے دکانوں کو چیک کرنے کے حوالے سے دورہ کیا اور دوران چیکنگ متعدد دکانوں سے میٹھے چاول اور بریانی میں استعمال ہونے والے رنگ کے ڈبوں میں زہر کا انکشاف کیا ٹیم نےزہر کے ڈبے و متعدد دکانوں سے مختلف کمپنیوں کے زائد المیعاد مشروبات اور مصالحہ جات ضبط کرلیئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہوٹلز سبزی اور گوشت کے دکانوں کا بھی معائنہ کیا

انھوں نے بچوں کے کھانے والے بغیر کمپنیوں کے والے اشیا جوس جیلی .ٹافی اور چیونگم بیچنے والے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ یہ چیزیں فروخت نہ کریں ان میں زہر ہے جس سے بچے بیمار ہونگے انھوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ کمپنی کے اشیا جس پر لیبل لگا ہو فروخت کریں اگر دوبارہ بغیر کمپنی لیبل کے اشیا کسی بھی دکاندار نے فروخت کیں یا کرتے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں