’’پرواز ہے جنوں‘‘سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی

کراچی: حمزہ عباسی کی فلم’’پروازہے جنوں‘‘سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پرواز ہے جنوں‘ پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہے جو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم رواں ماہ11 اکتوبر کو سعودی عرب کی اسکرینز پر ریلیز ہوگی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا آنے والے مہینوں میں مزید پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی انشا اللہ۔‘‘

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر اور کبریٰ خان کی فلم’’پرواز ہے جنوں‘‘عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں