برطانوی وزیراعظم کا تقریب میں ڈانس، لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا

برمنگھم: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے اسٹیج پر ڈانس نے شرکاء کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

برمنگھم میں منعقدہ کنزرویٹوو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم کی اسٹیج پر انٹری نے سما باندھ دیا،مسکراتے چہرے کے ساتھ تھریسامے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں ہلاتے ہوئےڈائس کی جانب بڑھیں اور خطاب شروع کرنے سے پہلے ہلکا پھلکا ڈانس کرکے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔

وزیراعظم کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تمام شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہوکر اپنے رہنما کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے منفرد انداز کو شرکاء نے خوب سراہا۔

اس قبل بھی برطانوی وزیراعظم افریقی بچوں کے ساتھ گھل مل گئی تھیں، دورہ افریقا کے دوران تھریسامے نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ ڈانس کیا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں