سیالکوٹ:خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ : تفصیلات کے مطابق ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کو ( ر ) نامی خاتون نے درخواست دی کی وہ گجرات سے سیالکوٹ مہمان آئی تھی اس کو 2 ملزمان محمد عارف اور بوٹا سکنائے بوگڑھا نے ورغلا پھسلا کر بوگڑھا لے گئے اور دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے ۔

جس پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی کی نشاندہی پر ایس ایچ او سب انسپکٹر اسد گجر اور لیڈی سب انسپکٹر شہر بانو پر مشتمل پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے دوران تفتیش لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے ڈی این اے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں اور ان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں