والدہ کا سفر آخرت، حسن اور حسین نواز کا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

لندن:شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔
سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نے اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں لندن میں ہی موجود رہیں گے اور جمعرات کے روز ریجنٹ اسلامک سینٹر میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعرات کی شام پی آئی اے کی پرواز سے لائی جائیگی، کلثوم نواز کی بعد نماز جمعہ کے بعد جاتی امرا میں تدفین کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں