397

میت کی پاکستان منتقلی، شریف فیملی نے حکومتی پیشکش مسترد کر دی

Spread the love

لندن:شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان منتقل کرنے کی حکومی پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنازہ کے تمام انتظامات خود کر رہے ہیں۔
مطابق شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی ہے۔ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات خود کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان بجھوانے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

ضرور پڑھیں   پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

احکامات ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچا جبکہ ایک افسر کو شریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں