”مرنے سے پہلے بیگم کلثوم نواز نے آخری الفاظ کیا ادا کیے “جان کر آپ کی آنکھوں سے بھی آنسوجاری ہو جائیں گے

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ،ان کے انتقال کی اطلاع حسین نواز اور دیور شہباز شریف نے دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

شہباز شریف لندن تشریف لائیں گے ،انہوں نے والد سے مشاورت کی ہے جس کے بعد وہ ہمیں بھی آگاہ کریں گے ،والدہ کے آخری الفاظ تھے اللہ ارحم الراحمین ،والدہ نے ہمیشہ ساتھ دیا ،جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تو والدہ سے ہی مشورہ کرتا تھا کیوں کہ وہ ہمیشہ سپورٹ کرتی تھی،والدہ نے ہماری تربیت میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑی , آج والدہ کاسایہ سرسےاٹھ گیا،اللہ تعالیٰ والدہ کی قبرکی تمام منازل آسان فرمائے،حہماری تربیت میں بیگم کلثوم نوازنےکوئی کسر نہیں چھوڑی، میری والدہ کےلئےدعائےمغفرت کی جائے،شہبازشریف لندن آرہےہیں وہ میت کیساتھ پاکستان جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں