128

کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی آگیا

Spread the love

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا، خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں،بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں