وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمبولینس کیلئے وی آئی پی موومنٹ روکنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے ہر قسم کی وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی، چاہے میری اور سیکورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں وہ بھی سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے اور یہ کلچر عام کرنا ہوگا، جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں