اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے، اس عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں، تمام پاکستانی اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں