109

عارف علوی پاکستان کے مسائل پر پریشان رہتے ہیں، اہلیہ ثمینہ علوی

Spread the love

کراچی: نومنتخب صدر عارف علوی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر پاکستان کے مسائل پر پریشان رہتے ہیں۔

نومنتخب صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے شوہر کو اکثریت نے ووٹ دیا اور وہ کامیاب ہوئے، عارف علوی کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے صدر ہوں گے۔

ثمینہ عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات پر شوہر سے گھر میں بات چیت ہوتی رہتی ہے وہ ملک کے مسائل پر پریشان رہتے ہیں اورپاکستان کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اللہ ان کی مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے 13 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے پارلیمنٹ سے 212 ، پنجاب اسمبلی سے 33، خیبرپختون خوا سے 41، بلوچستان سے 45 اور سندھ اسمبلی سے 22 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں