گستاخانہ خاکوں پر وزیر خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کردی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ چند مسلمانوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے اقوام متحدہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ چند مسلمانوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، حضرت محمدﷺ سب کے دل میں رہتے ہیں جب بھی انؐ کی شان میں گستاخی کی کوشش کی جاتی ہے تو سب کو تکلیف ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی کو او آئی سی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے اقوام متحدہ کے سامنے یہ معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے اور مغرب کو سمجھائیں گے کہ مسلمان اپنے دین کو ان سے مختلف انداز میں دیکھتے ہیں ہم ایک سفیر کو بلانے کی بجائے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں