چیف جسٹس نے نیب تحقیقات کی تشہیر پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو تحقیقات پبلک نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نیب اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال اور پراسیکیوٹرجنرل نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں، اس وقت تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں تاکہ بعد میں کسی کے لئے شرمندگی کاباعث نہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں