پاک فوج کے 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے و تقرریاں

راولپنڈی: پاک فوج کے 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کر دیاگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اس سے قبل کمانڈر فائیو کور، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پہلے کمانڈر ٹین کور تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر پہلے کمانڈر کور 2، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ ای ٹی تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں