نواز شریف، مریم نواز سے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقاتیں پہلے سے بنائی کی گئی فہرست کے مطابق کرائی گئیں جسے نواز شریف اور مریم نواز کی منظوری سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملاقاتیوں کی فہرست میں نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کا خاندان، مریم نواز کی بیٹی، داماد اور سمدھی شامل ہیں، اسی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے 47 رہنماؤں کے نام بھی درج ہیں جن میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، پرویز رشید، مصدق ملک، راجہ ظفرالحق، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات، مائزہ حمید اور دانیال عزیز بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں