پیپلزپارٹی کا پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں (ن) لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی پی نے کل پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے کیوں کہ ہماری نظر میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ اور بیساکھیوں پر چلنے والی جماعتیں ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ سیاسی ایجنڈے سے عاری اور جمہوریت سے نا واقف ہیں، ایک پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے دوسرے بینظیر شہید کا گھر گرانے کی بھڑکیں مارتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف قیادت سے متعلق کی گئی ہرزہ سرائی ہر پہلے معافی مانگیں پھر ووٹ مانگیں، اگر اس بار ہمیں شہباز شریف کی ندامت پر یقین ہوا تو پھر قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں