امریکہ میں 14 سالہ بچے نے خود سے بڑی لڑکی کو حاملہ کردیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

لٹک راک : امریکی ریاست ارکنساس میں 14 سالہ بچے سے جسمانی تعلق قائم کرنے والی 23 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کو چائلڈ ابیوز ہیلپ لائن پر بچے اور لڑکی کے تعلق کی خبر ملی تھی اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 23 سالہ برٹنی گرے 14 سالہ بچے کی ماں بننے والی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کیں تو حقائق کھل کر سامنے آگئے جس پر برٹنی گرے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بچوں کے خلاف جنسی تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برٹنی گرے 14 سالہ بچے سے گزشتہ ایک سال سے تعلق میں تھی۔ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں